اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے جمعرات کے روز اپنے ایک خطاب میں کہا کہ عراق میں بعض عناصر، تفرقہ پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ وہ، عراق میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت و یکسوئی کی کوششیں جاری رکھیں گے- عراق میں داعش دہشتگردوں کے مقابلے میں مرجعیت کی اپیل پر عوامی رضاکاروں کی فورس، تشکیل پائی ہے جسے سرکاری طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے اور عوامی رضاکار فورس کی نگرانی، خود وزیراعظم حیدر العبادی کریں گے- عراق میں عوامی رضاکاروں کی فورس کا نام، الحشدالشعبی، رکھا گیا ہے اور اسے سرکاری حیثیت دی گئی ہے- عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عوامی رضاکار فورس کے ساتھ، بھرپور تعاون کریں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲